آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ لاہور ، فوٹریس سٹیڈیم میں آرمی بینڈ مقابلوں کی رنگ رنگا اختتامی تقریب میں شرکت کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ لاہور ، فوٹریس سٹیڈیم میں آرمی بینڈ مقابلوں کی رنگ رنگا اختتامی تقریب میں شرکت کی، نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے راولپنڈی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا اور فوٹریس سٹیڈیم میں آرمی بینڈ مقابلوں کی رنگ رنگا اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ پاک …

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ لاہور ، فوٹریس سٹیڈیم میں آرمی بینڈ مقابلوں کی رنگ رنگا اختتامی تقریب میں شرکت کی، نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے

راولپنڈی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا اور فوٹریس سٹیڈیم میں آرمی بینڈ مقابلوں کی رنگ رنگا اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بینڈ مقابلوں میں 15 علاقائی مراکز،19 انفنٹری بٹالینز بشمول پاکستان رینجرز اور نیوی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور حکام تقریب میں شریک تھے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر نے پریذیڈنٹ ملٹری براس بینڈ ٹرافی حاصل کی۔ آرٹلری رجمنٹل سنٹر رنر اپ رہا جبکہ آرمی سروسز کور سنٹر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کامیاب ہونے والی ٹیموں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔ پاک فوج کے ایڈوجنٹ جنرل انور علی حیدر اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply