آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور حملے میں شہید ہونیوالے جوانوں اورسویلین کو خراج تحسین فوجی جوانوں اور سویلین کی شہادت عظیم قربانی ہے، مردم شماری کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی ۔ 05 اپریل (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور خود کش حملے میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں اورسویلین کو خراج تحسین پیش کرتے …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور حملے میں شہید ہونیوالے جوانوں اورسویلین کو خراج تحسین

مزید خبریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور حملے میں شہید ہونیوالے جوانوں اورسویلین کو خراج تحسین
فوجی جوانوں اور سویلین کی شہادت عظیم قربانی ہے، مردم شماری کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی ۔ 05 اپریل (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور خود کش حملے میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں اورسویلین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوانوں اور سویلین کی شہادت عظیم قربانی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ شہید فوجی وسول اہلکار مردم شماری کی ڈیوٹی پر تھے ، مردم شماری قومی ذمہ داری ہے،جسے ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گی ،پوری قوم کی حمایت کے ساتھ ہم اپنی سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کریں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ ملک پر جان قربان کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔








