آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نورالحسن کے انتقال پر اظہار افسوس

راولپنڈی ۔ 8 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نورالحسن کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں، باقی اللہ تعالیٰ کی مرضی، اللہ …

راولپنڈی ۔ 8 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نورالحسن کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں، باقی اللہ تعالیٰ کی مرضی، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ یاد رہے کہ موٹاپے کے شکار صادق آباد کے رہائشی نورالحسن نے اپنے علاج کےلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کی تھی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر نورالحسن کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply