اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کو تنازعات سے نکالنے،علاقائی روابط کو مظبوط بنانے اور خطے میں مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا۔پاکستان روس کیساتھ باہمی عسکری تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے منگل کو ماسکو میںکریملن پیلس میں رشین فیڈریش کے زمینی فورسز کے کمانڈر کرنل جنرل علیگ سلیکوف سے …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی رشین فیڈریش کے زمینی فورسز کے کمانڈر کرنل جنرل علیگ سلیکوف سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کو تنازعات سے نکالنے،علاقائی روابط کو مظبوط بنانے اور خطے میں مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا۔پاکستان روس کیساتھ باہمی عسکری تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے منگل کو ماسکو میںکریملن پیلس میں رشین فیڈریش کے زمینی فورسز کے کمانڈر کرنل جنرل علیگ سلیکوف سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ منگل کو روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تو روسی فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔آرمی چیف نے گمنام سپاہیوں کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔بعد ازاں آرمی چیف نے رشین زمینی فورسز کے کمانڈر کرنل جنرل سلیکوف سے ملاقات کی۔روسی فوج کے کمانڈر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں محل و وقوع کے لحاظ سے اہم ملک ہے۔








