آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) چےف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جوکہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہے نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی اےس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا اور پاک فوج کے سربراہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی قریبی …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) چےف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جوکہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہے نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی اےس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا اور پاک فوج کے سربراہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی قریبی تعلقات، اخوت اوربھائی چارہ ، پائیدارشراکت داری میں تبدیل ہو گئے ہیں۔اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا پوری امت مسلمہ کےلئے اہم ذمہ داری کے ساتھ علاقائی استحکام میں اہم کردار ہے ۔ دونوں رہنماﺅں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور انتہا پسندی سے زیادہ موثر انداز میں نمٹنے کے طریقہ کار کو مضبوط بنایا جائے گا۔

Leave a Reply