اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے سینٹ میں آرمی چیف کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک اچھا دن تھا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی بریفنگ نے ایوان کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ …
آرمی چیف کی بریفنگ نے ایوان کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا،راجہ ظفرالحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے سینٹ میں آرمی چیف کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک اچھا دن تھا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی بریفنگ نے ایوان کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے اپنے علاقائی ممالک کے دوروں کے حوالے سے بھی ایوان کو بریفنگ دی اور چین اور روس کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے تعلقات کے بارے بھی بتایا۔ لیڈر آف دی ہاﺅس کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ملک کی داخلی صورت حال سمیت خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے علاوہ قومی سلامتی کے معاملات بارے بھی ایوان کو بریفنگ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ (منگل) کا دن ایک اچھا دن تھا جس میں ایوان سے حلقہ بندی بل کے حوالے سے آئینی ترمیم بھی منظور ہوئی۔








