ملتان ۔ 30 نومبر(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے قانون سازی اپوزیشن کے تعاون سے کرے گی۔ملتان میںہفتہ کے روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ حکومت کو سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظارہے ۔جس کے بعدحکومت اپوزیشن جماعتوں کو اعتمادمیں لے گی اورقانون سازی کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔انہوںنے امیدظاہرکی …
آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے قانون سازی اپوزیشن کے تعاون سے کریں گے ۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی

مزید خبریں
ملتان ۔ 30 نومبر(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے قانون سازی اپوزیشن کے تعاون سے کرے گی۔ملتان میںہفتہ کے روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ حکومت کو سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظارہے ۔جس کے بعدحکومت اپوزیشن جماعتوں کو اعتمادمیں لے گی اورقانون سازی کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔انہوںنے امیدظاہرکی کہ اپوزیشن اس معاملے میں ذ مہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔ وزیرخارجہ نے مزیدکہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا اورعدالتی معاملات میں کبھی رکاوٹ پیدانہیں کی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آرمی چیف کو توسیع دی تھی تاہم عدلیہ نے کچھ معاملات کی نشاندہی کی اورحکومت کواس بارے میں پیداہونے والاابہام دورکرنے کی ہدایت کی ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ اس معاملے میں قانون سازی سے مستقبل کی حکومتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔وزیرخارجہ نے مزیدکہاکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کوملک کے وسیع ترمفادمیں توسیع دی گئی کیونکہ پاکستان کو سیکورٹی کے چیلنج بھی درپیش ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان میںقیام عمل کے معاملے میں اپناکرداراداکررہاہے ۔مقبوضہ جموں وکشمیر کے معاملے میں پاکستان نے عالمی سطح پربہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ امریکہ دنیا کے اہم ترین ممالک میں شمارہوتاہے اورامریکی کانگریس میں کشمیرکا مسئلہ دومرتبہ پیش کیاگیاجوبہت اہم بات ہے۔امریکی کانگریس مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی سوالات اٹھارہی ہے۔کشمیرکامسئلہ پانچ عشروں کے بعد عالمی مسئلہ بن گیاہے۔انہوںنے کہاکہ وزارت خارجہ میں کشمیر سیل بھی قائم کردیاگیاہے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ میڈیاکو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کایہ معاملہ اٹھاتے رہناچاہیے ۔میڈیاکومظلوم کشمیریوں کی آواز بنناچاہیے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں مکمل بلیک آﺅٹ ہے ۔وہاں لوگوں کی آواز کودبادیاگیاہے۔مواصلاتی رابطے منقطع ہیں ،شاہ محمودقریشی نے کہاکہ جے یوآئی کے حالیہ احتجاج کے نتیجے میںکشمیر کے مسئلے کو نقصان پہنچا اوریہ معاملہ میڈیامیں مناسب اندازمیںسامنے نہیں لایاجاسکا۔








