آرینا سبالینکا ، جیسکا پیگولااور نائومی اوساکا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل

میلبورن۔15جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا ، امریکا کی ٹینس سٹار جیسکا پیگولا اور جاپان کی نامور ٹینس سٹار نائومی اوساکا اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں دفاعی چیمپئن آرینا …

میلبورن۔15جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا ، امریکا کی ٹینس سٹار جیسکا پیگولا اور جاپان کی نامور ٹینس سٹار نائومی اوساکا اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد ہسپانوی حریف کھلاڑی جیسکا بوزاس مانیرو کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکا کی جیسکا پیگولا نے دوسرے رائونڈ میچ میں بیلجیم کی حریف کھلاڑی ایلیس مرٹینز کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد ہسپانوی حریف کھلاڑی جیسکا بوزاس مانیرو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹاپ سیڈڈ ،دفاعی چیمپئن کا تیسرے رائونڈ میں مقابلہ ڈنمارک کی حریف کھلاڑی کلارا ٹاسن سے ہوگا۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکی ٹینس سٹار جیسکا پیگولا نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےبیلجیم کی حریف کھلاڑی ایلیس مرٹینز کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ سربین حریف کھلاڑی اولگا ڈینیلوویچ سے ہوگا۔جاپان کی نائومی اوساکا نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی، انہوں نے دوسرے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیرولینا موچووا کو 6-1، 1-6 اور 3-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔