آر سی سی آئی کے زیر اہتمام تاشقند، ازبکستان میں 36ویں انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب

راولپنڈی۔ 12 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں 36ویں انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز کا انعقاد کیا۔ تقریب کا مقصد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان علاقائی تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کےساتھ کاروباراور صنعت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں اور شخصیات کو ایوارڈز دیئے گئے۔مہمان خصوصی، ازبکستان کے سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے وزیر لازیز قادرتوف نے …

راولپنڈی۔ 12 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں 36ویں انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز کا انعقاد کیا۔ تقریب کا مقصد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان علاقائی تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کےساتھ کاروباراور صنعت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں اور شخصیات کو ایوارڈز دیئے گئے۔مہمان خصوصی، ازبکستان کے سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے وزیر لازیز قادرتوف نے گروپ لیڈر اور سابق صدر سہیل الطاف کو بجٹ پر بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے اور بجٹ کی متنازعہ شقوں کو دور کرنے کے لیے کاروباری برادری کی بہترین وکالت کرنے اورقائدانہ کردار پر خصوصی شیلڈ پیش کی۔

سابق صدر سید اسد مشہدی کو ان کی دیرینہ خدمات اور کاروباری برادری کے لیے خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔اس موقع پر ازبکستان میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین علی شیر شیخوف اور تجارتی قونصلرظہیر عباس،صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت بھی موجودتھے۔اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیوں پر معروف کمپنیوں اور کاروباری افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ایوارڈ تقریب میں سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس، سابق صدور، سرحد چیمبرکے صدر جنید الطاف، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور دونوں ممالک کے ممتاز کاروباری رہنما شامل تھے۔

مختلف شعبوں سے وابستہ 200 سے زائد مندوبین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔