آر پی اوگوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ضلع نارووال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف پولیس اسٹیشنز، ایس ڈی پی او دفاتر، مال خانہ جات اور پولیس کے دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا
آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ کا ضلع نارووال کا دورہ

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):آر پی اوگوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ضلع نارووال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف پولیس اسٹیشنز، ایس ڈی پی او دفاتر، مال خانہ جات اور پولیس کے دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران آر پی او نے شہریوں کی شکایات کے ازالے، پولیس سروسز کی فراہمی، تھانوں کی کارکردگی اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے حوالے سے مختلف اقدامات کا معائنہ کیا، جبکہ متعلقہ افسران کو پولیس امور میں بہتری، شفافیت اور شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
دورے کے آغاز میں آر پی او نے نارووال پبلک اسکول میں خواتین کو ہراساں کرنے اور بچوں سے زیادتی جیسے سنگین معاشرتی جرائم کے خلاف آگاہی لیکچر میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین اور بچوں کے تحفظ، ان کے حقوق کے احترام اور ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے آگاہی، بروقت اطلاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔








