ٹیپو سلطان پولیس اور شاہین فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچ پل کے قریب سے گوپانگ رکشہ گینگ کے ایک زخمی سمیت 3مبینہ کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3پستول بمعہ ایمونیشن،موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والارکشہ بھی تحویل میں لے لیا گیا
ٹیپو سلطان پولیس اور شاہین فورس کی مشترکہ کارروائی،گوپانگ رکشہ گینگ کے 3کارندے گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ٹیپو سلطان پولیس اور شاہین فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچ پل کے قریب سے گوپانگ رکشہ گینگ کے ایک زخمی سمیت 3مبینہ کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3پستول بمعہ ایمونیشن،موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والارکشہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔بدھ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں غلام شبیر (زخمی)، تنویر اور سمیر ضمیر (رکشہ ڈرائیور) شامل ہیں۔
پولیس نے رکشے میں سوار افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیاجس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیاجس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔گرفتارملزمان نے حال ہی میں گلستانِ جوہر، مبینہ ٹائون، بہادرآباد اور ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور موبائل اسنیچنگ کی وارداتیں انجام دی تھیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔







