اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ لیثر سٹی باﺅلنگ کلب اسلام آباد میں شروع ہوگئی، چیمپئن شپ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کیا، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ور پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن …
آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ شروع ہوگئی
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ لیثر سٹی باﺅلنگ کلب اسلام آباد میں شروع ہوگئی، چیمپئن شپ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کیا، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ور پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر مہمان خصوصی میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کےلئے اہم اقدامات کر رہی ہے اور نئے وزیراعظم کی بھی خواہش ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے گراﺅنڈ آباد کرائے ہیں اور عوام کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو کھیلو ں کی طرف لائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کو کھیل کا انٹرنیشنل کورٹ پاکستان سپورٹس میں بنایا جائے گا۔








