مظفر آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی نوعیت کے منصوبہ جات عرصے بعد بنتے ہیں ان کی معیاری اور بروقت تکمیل ہونی چاہئے، منصوبہ جات کی معیاری تکمیل کیلئے بروقت فنڈنگ، اچھاکنٹریکٹر اور پراجیکٹ مینجمنٹ ناگزیر ہوتی ہے، آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی عمارت کو تاریخی نوعیت کی عمارت بنائیں گے، عمارت کی …
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی عمارت کو تاریخی نوعیت کی عمارت بنائیں گے، احسن اقبال
مظفر آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی نوعیت کے منصوبہ جات عرصے بعد بنتے ہیں ان کی معیاری اور بروقت تکمیل ہونی چاہئے، منصوبہ جات کی معیاری تکمیل کیلئے بروقت فنڈنگ، اچھاکنٹریکٹر اور پراجیکٹ مینجمنٹ ناگزیر ہوتی ہے، آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی عمارت کو تاریخی نوعیت کی عمارت بنائیں گے، عمارت کی تعمیر کیلئے اچھی شہرت والا کنٹریکٹر رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز آزاد جموں وکشمیر اسمبلی کی عمارت کے بارے میں بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔









