گوجرانوالہ۔26 دسمبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ آزاد پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں دی گئی لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے،ہمیں مل جل کر اسکی تعمیر کرنی چاہئے اور خراب سے خراب حالات میں بھی اپنے ملک کو کبھی برا بھلا نہیں کہنا چاہئے ، اس مو قع پرمسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر …
آزاد پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں دی گئی لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے،خرم دستگیر خان

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔26 دسمبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ آزاد پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں دی گئی لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے،ہمیں مل جل کر اسکی تعمیر کرنی چاہئے اور خراب سے خراب حالات میں بھی اپنے ملک کو کبھی برا بھلا نہیں کہنا چاہئے ، اس مو قع پرمسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کر کے پاکستان بنانے کا عظیم کارنامہ انجام دیا،انکی سیاسی بصیرت اور اعلیٰ کردارکی بدولت انتہائی نامساعد حالات میں ایک آزاد وطن کا حصول ممکن ہوا ، آج بھی بحثیت قوم قائد اعظم ؒ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر وطن عزیزکو مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش پر پارٹی راہنماﺅں و کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا،








