اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں تاریخی اضافہ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوںنے یہ بات پیر کو یہاں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے …
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں تاریخی اضافہ سے ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی، وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں تاریخی اضافہ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوںنے یہ بات پیر کو یہاں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی تاریخ میں شایدپہلی دفعہ ہے کہ کسی بھی وزیراعظم نے وہاں کی عوام سے کئے گئے وعدوں پر اتنی جلدی عملدرآمد ممکن بنایا ہو جس پرآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آزاد کشمیر کے بجٹ میں10 ارب سے 22 ارب روپے تک کا یکمشت اضافہ اور اسی طرح گلگت بلتستان کے بجٹ میں 9 ارب سے 12 ارب روپے کا اضافہ محمدنواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اُس سوچ کی کھلی عکاسی کرتا ہے کہ جس کے تحت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو ترقی وخوشحالی کے حوالے سے نہ صرف ملک کے دیگر حصوں کے برابر لایا جائے گا بلکہ ان کو پاکستان کے مثالی خطوں میں تبدیل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک دوسال کی قلیل مدت میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام محمدنواز شریف کے وژن کا عملی مظاہرہ آج آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں دیکھ رہے ہیں۔








