اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے جنرل سیکریٹری شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ کشمیری آزادی سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہوں گے، بھارت کو ادراک کرنا چاہئے کہ اس کی طرف سے تمام حربے استعمال کرنے کے باوجود کشمیری اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے، ہر سال یوم یکجہتی کشمیر …
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر کا ”اے پی پی“ کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے جنرل سیکریٹری شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ کشمیری آزادی سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہوں گے، بھارت کو ادراک کرنا چاہئے کہ اس کی طرف سے تمام حربے استعمال کرنے کے باوجود کشمیری اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے، ہر سال یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز اور مجرمانہ غفلت ہے، اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل اور نئی امریکی انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔








