آزاد کشمیر کے اضلاع نیلم اور ہٹیاں بالا میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے حاصل کرنے والے 40 سرکاری ملازمین و کاروباری افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز مستحقین کا حق مارنے والوں میں لیکچرر، ہیڈ ماسٹر، سینیئر مدرس، مسلم لیگ (ن) کا مقامی رہنما شامل

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) آزاد کشمیر کے دو اضلاع میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے حاصل کرنے والے 40 سرکاری ملازمین و کاروباری افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ان میں ضلع نیلم سے 20 سرکاری ملازمین اور 11 تاجران جبکہ ضلع ہٹیاں بالا سے9 سرکاری ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے، ان کے خلاف عبوری آئین کی دفعات 419 …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) آزاد کشمیر کے دو اضلاع میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے حاصل کرنے والے 40 سرکاری ملازمین و کاروباری افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ان میں ضلع نیلم سے 20 سرکاری ملازمین اور 11 تاجران جبکہ ضلع ہٹیاں بالا سے9 سرکاری ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے، ان کے خلاف عبوری آئین کی دفعات 419 اور 420 کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔اے پی پی کو دستیاب دستاویز کے مطابق لاک ڈائون سے متاثرہ مستحقین کا حق مارے والے ان ملازمین میں سب سے زیادہ محکمہ تعلیم سے وابستہ ہیں اور ان میں لیکچرار اور ہیڈ ماسٹر بھی شامل ہیں۔ضلع نیلم سے 11 کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہے۔جن میں 5 سینیئر مدرس ایک لیکچرار شامل ہے۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما حمید خان بھی 12 ہزار روپے وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ان تمام افراد نے8171 پر براہ راست ایس ایم ایس کرکے اپنا اندراج احساس کفالت پروگرام کے لئے کرایااور 12 ہزار روپے وصول کر لئے۔اسی طرح ضلع ہٹیاں بالا میں9 افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جن میں محکمہ تعلیم سے وابستہ 5 پرائمری مدرس شامل ہیں۔دو ریٹائر ملازمین بھی اس سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں جن میں ایک ریلوے اور ایک محکمہ دفاع سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ان کے خلاف مزید کارروائی بی آئی ایس پی کے ریجنل ڈائریکٹر سے فہرست آنے پر ہوگی۔