آسٹریا لیڈیز لنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا

ویانا ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریا لیڈیز لنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 7 اکتوبر سے آسٹریا میں شروع ہوگا، یہ (ڈبلیو ٹی اے) خواتین کا 33 واں ایڈیشن ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور خواتین کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں …

ویانا ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریا لیڈیز لنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 7 اکتوبر سے آسٹریا میں شروع ہوگا، یہ (ڈبلیو ٹی اے) خواتین کا 33 واں ایڈیشن ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور خواتین کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے کھیلے جائیں گے۔ ویمنز سنگلز مقابلوں میں اٹلی کی کامیلا جیورجی ٹائٹل کا دفاع کرینگی، اسی طرح ویمنز ڈبلز مقابلوں میں بیلجیئم کی کرسٹن فلپکینز اور انکی سویڈش جوڑی دار جوہانا لارسن اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔ ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، ایونٹ 7 روز جاری رہنے کے بعد 13 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔