کینبرا۔12نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا سے کینبرا جانے والی قنطاس ایئرلائن کی پرواز کو بدھ کی صبح اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کیبن میں دھواں بھر نے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) کے مطابق پرواز QF1972 نے صبح 6 بجکر 10 منٹ پر ایڈیلیڈ ایئرپورٹ سے اُڑان بھری تاہم عملے نے کیبن میں دھواں محسوس ہونے پر پائلٹس نے …
آسٹریلوی ائیرلائن کے طیارے کی کیبن میں دھواں بھرنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ

مزید خبریں
کینبرا۔12نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا سے کینبرا جانے والی قنطاس ایئرلائن کی پرواز کو بدھ کی صبح اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کیبن میں دھواں بھر نے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) کے مطابق پرواز QF1972 نے صبح 6 بجکر 10 منٹ پر ایڈیلیڈ ایئرپورٹ سے اُڑان بھری تاہم عملے نے کیبن میں دھواں محسوس ہونے پر پائلٹس نے ترجیحی لینڈنگ کی درخواست دی اور طیارے کو فوراً واپس موڑ لیا گیا۔
قنطاس کے ترجمان نے بتایا کہ ای 190 طیارہ بحفاظت ایڈیلیڈ ایئرپورٹ پر اُترا اور اسے دوبارہ سروس میں شامل کرنے سے قبل انجینئرز تفصیلی معائنہ کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ہمارے پائلٹس اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں اور تمام حفاظتی تقاضوں پر عمل کے بعد طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی۔ترجمان نے بتایا کہ پرواز کے تمام مسافروں کو متبادل پرواز میں منتقل کر دیا گیا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 8 بجکر 30 منٹ پر ایڈیلیڈ سے روانہ ہوئی۔








