آسٹریلوی مائننگ کمپنی بی ایچ پی نے اینگلو امریکن کی خریداری کی پیشکش واپس لے لی

سڈنی۔24نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی بڑی ریسورس کمپنی بی ایچ پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانوی حریف اینگلو امریکن کو خریدنے کی اپنی نئی پیشکش واپس لے رہی ہے جس کے کامیاب ہونے کی صورت میں دنیا کی سب سے بڑی کاپر مائننگ کمپنی وجود میں آنا تھی۔ اے ایف پی کے مطابق بلومبرگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی بی ایچ …

سڈنی۔24نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی بڑی ریسورس کمپنی بی ایچ پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانوی حریف اینگلو امریکن کو خریدنے کی اپنی نئی پیشکش واپس لے رہی ہے جس کے کامیاب ہونے کی صورت میں دنیا کی سب سے بڑی کاپر مائننگ کمپنی وجود میں آنا تھی۔

اے ایف پی کے مطابق بلومبرگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی بی ایچ پی نے کینیڈین کمپنی ٹیک ریسورسز کے ساتھ اینگلو کے جاری انضمام کے عمل کو روکنے کی کوشش میں ایک بولی پیش کی لیکن اینگلو امریکن نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔بی ایچ پی نے آسٹریلین سکیورٹیز ایکسچینج کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہاکہ بی ایچ پی گروپ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ اب دونوں کمپنیوں کے انضمام پر غور نہیں کر رہا۔

کمپنی نے کہا کہ اسے اب بھی یقین ہے کہ اینگلو امریکن کے ساتھ انضمام کے مضبوط اسٹریٹجک فوائد ہوسکتے تھے لیکن بی ایچ پی اپنی آرگینک گروتھ سٹریٹیجی پر پراعتماد ہے۔اینگلو امریکن نے معاملے پر اپنا موقف دینے کی درخواست پر بی ایچ پی کا بیان ہی بطور جواب بھیج دیا۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کاپر کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے کیونکہ یہ سولر پینلز، ونڈ ٹربائنز، الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں، کنزیومر الیکٹرونکس حتیٰ کہ عسکری آلات اور طیاروں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کے بڑھتے استعمال نے بھی اس کی طلب میں شدید اضافہ کیا ہے اور گزشتہ ماہ کاپر کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اس بات کا امکان ہے کہ اینگلو اور ٹیک ریسورسز کے درمیان ہونے والے نئے انضمام کی مالیت 50 ارب ڈالر سے زائد ہو سکتی ہے ۔

ٹیک ریسورسز اور اینگلو امریکن کے مشترکہ بیان کے مطابق یہ ڈیل 12 سے 18 ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے، جو ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔انضمام کے بعد اینگلو امریکن کے شیئر ہولڈرز نئی کمپنی کے 62.4 فیصد اور ٹیک کے شیئر ہولڈرز باقی حصہ کے مالک ہوں گے۔ٹیک کے مطابق نئی کمپنی دنیا کی ٹاپ فائیو کاپر پروڈیوسرز میں شامل ہو گی۔