آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے سفارتی مشن کے افتتاح کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تصویری نمائش کا آغاز کیا

اسلام آباد ۔19 مارچ (اے پی پی) آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، مارگریٹ ایڈمسن نے پیر کو پاکستان میں آسٹریلیا کے سفارتی مشن کے افتتاح کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تصویری نمائش کا آغاز کیا۔ ہائی کمشنر ایڈمسن نے کہا کہ آسٹریلیا نے 1947ءمیں پاکستان کو نئے ملک کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد، 1948ءمیں کراچی میں اپنا پہلا ہائی کمشن قائم کیا تھا۔ یہ تصاویر ایک …

اسلام آباد ۔19 مارچ (اے پی پی) آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، مارگریٹ ایڈمسن نے پیر کو پاکستان میں آسٹریلیا کے سفارتی مشن کے افتتاح کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تصویری نمائش کا آغاز کیا۔ ہائی کمشنر ایڈمسن نے کہا کہ آسٹریلیا نے 1947ءمیں پاکستان کو نئے ملک کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد، 1948ءمیں کراچی میں اپنا پہلا ہائی کمشن قائم کیا تھا۔ یہ تصاویر ایک کہانی پیش کر رہی ہیں کہ 1948ءکے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کس طرح آگے بڑھے۔ تصاویر آسٹریلیا۔پاکستان کے ترقیاتی تعاون، انسانی حقوق، دفاع، تعلیم، کھیل، تجارت، ثقافتی تعلقات اور ہمارے عوامی سطح پر رابطے کی ترجمانی کر رہی ہیں۔ ہائی کمشنر ایڈمسن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ نمائش آسٹریلوی پاکستانی گلوکار عمر افتخار کی پرفارمنس کے ساتھ ہو گی۔ ایک آسٹریلوی گریجویٹ کے طور پر عمر ایک عظیم مثال ہیں کہ کس طرح تعلیم قوموں اور ثقافتوں کے درمیان پل تعمیر کر سکتی ہے۔ آسٹریلیا پاکستانی طالب علموں کے لئے ایک مقبول تعلیم کی منزل ہے۔

مزید خبریں