آسٹریلیا، کاروباری مرکز میں فورک لفٹ میں آگ لگنے سے 5 افراد ہسپتال متاثر

آسٹریلیا کے شہر برسبین کے مشرقی علاقے میں کاروباری مرکز میں فورک لفٹ میں آگ لگنے سے 5افراد متاثر ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ان میں دو افراد شدید جھلس گئے ہیں۔

کینبرا۔4ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر برسبین کے مشرقی علاقے میں کاروباری مرکز میں فورک لفٹ میں آگ لگنے سے 5افراد متاثر ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ان میں دو افراد شدید جھلس گئے ہیں۔

شنہوا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً 11 بجے برسبین کے مشرقی مضافاتی علاقے میں واقع ایک تجارتی مرکز میں پیش آیا، واقعہ کی اطلاع پر ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثر ہونے والے 5 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ،ان میں سے ایک شخص کو جان لیوا نوعیت کے جھلسنے کے زخم آئے، جبکہ دوسرے شخص کے بازو شدید جھلس گئے۔ دیگر تین افراد کو دھوئیں کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ABC) کے مطابق فائر فائٹرز آگ کے شعلوں کو قریبی شپنگ کنٹینرز تک پھیلنے سے روکنے کے لیے کارروائی میں مصروف تھے۔