کینبرا۔2جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ کے دارالحکومت برسبین میں کوئلے کی کان منہدم ہونے سے ایک شخص زخمی اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق ترجمان کوئینز لینڈ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کی دوپہر کو ریاستی دارالحکومت برسبین سے 600 کلومیٹر سے زائد شمال مغرب میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بجے کوریگ کوئلے کی کان میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا …
آسٹریلیا ،کوئلے کی کان منہدم ہونے سے ایک شخص زخمی ، دوسرا لاپتہ ہو گیا

مزید خبریں
کینبرا۔2جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ کے دارالحکومت برسبین میں کوئلے کی کان منہدم ہونے سے ایک شخص زخمی اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق ترجمان کوئینز لینڈ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کی دوپہر کو ریاستی دارالحکومت برسبین سے 600 کلومیٹر سے زائد شمال مغرب میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بجے کوریگ کوئلے کی کان میں پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ ایک شخص کو معمولی نوعیت کی چوٹوں کے ساتھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔یہ کان دھات سازی کے کئے کوئلہ پیدا کرنے والی کمپنی کوروناڈو گلوبل ریسورسز کی ملکیت ہے۔








