آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی معاہدہ پر اتفاق

کینبرا ۔20اگست (اے پی پی):آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ اے ایف پی کےمطابق دونوں ممالک نےنئے دفاعی معاہدےکے تحت ایشیا پیسفک خطے میں قریبی تعاون کا عہد کیا۔مشترکہ مشقوں کا یہ معاہدہ انڈونیشیا کے وزیر دفاع اور نو منتخب صدر پرابوو سوبیانٹو کے دورہ آسٹریلیا کے دوران طے پایا ۔ اس موقع پر انڈونیشیا کے رہنما نے زراعت، خوراک کے شعبوں اور …

کینبرا ۔20اگست (اے پی پی):آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ اے ایف پی کےمطابق دونوں ممالک نےنئے دفاعی معاہدےکے تحت ایشیا پیسفک خطے میں قریبی تعاون کا عہد کیا۔مشترکہ مشقوں کا یہ معاہدہ انڈونیشیا کے وزیر دفاع اور نو منتخب صدر پرابوو سوبیانٹو کے دورہ آسٹریلیا کے دوران طے پایا ۔

اس موقع پر انڈونیشیا کے رہنما نے زراعت، خوراک کے شعبوں اور منشیات کی بین الاقوامی سمگلنگ کی روک تھام میں مل کرکام کرنے کا ذکر بھی کیا۔ آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے کہا کہ دفاعی معاہدہ، جس پر آنے والے دنوں میں باضابطہ طور پر دستخط کئے جانے کی امید ہے، دونوں ممالک کے درمیان اب تک ہونے والے سب سے اہم معاہدوں میں سے ایک ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیزنے کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے دونوں ممالک کی سلامتی کی حمایت کے لیےاہم ثابت ہو گا۔