ایڈیلیڈ۔15دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ،اوول میں شروع ہوگا ۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیزسیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں …
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریزکا تیسراٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے شروع ہوگا
ایڈیلیڈ۔15دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ،اوول میں شروع ہوگا ۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیزسیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی میزبان آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے مات دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک ایڈیلیڈ،اوول میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز فٹنس مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو لیڈ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ان کی غیر موجودگی میں ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز آل رائونڈر سٹیون سمتھ نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا 74 واں ایڈیشن ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان 73 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں سے 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں ۔7 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔یہ سیریز مجموعی طور پر 74ویں ایشز سیریز جو آسٹریلیا میں جاری ہے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ایشز سیریز میں 2-2 سے برابر ہوگئی تھی۔آسٹریلیا میں جاری 2025/26 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔واضح رہے کہ مینز ایشز سیریز کے شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 17 سے 21دسمبرتک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈمیں کھیلا جائے گا،چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گرائونڈ، میلبورن(ایم سی جی)میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔









