پرتھ۔16اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 اکتوبر کو پرتھ سٹیڈیم، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارت کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ایک 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے …
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 19 اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگا

مزید خبریں
پرتھ۔16اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 اکتوبر کو پرتھ سٹیڈیم، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارت کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ایک 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 19 اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگا جو پرتھ سٹیڈیم، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر مچل مارش کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم کو شھمن گل لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 23 اکتوبر کو ایڈیلیڈجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 25اکتوبر کو سڈنی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 اکتوبر کو آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 31 اکتوبر کو میلبورن،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 نومبر کو ہوبارٹ،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 6 نومبر کو بل پیپن اوول، گولڈ کوسٹ اور پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔








