آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی -20 میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

میلبورن۔15اگست (اے پی پی):آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (ہفتہ کو) کازلی سٹیڈیم کیرنز کے مقام پر کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان کینگروز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پروٹیز ٹیم کو 17 رنز سے شکست دی تھی تاہم پروٹیز …

میلبورن۔15اگست (اے پی پی):آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (ہفتہ کو) کازلی سٹیڈیم کیرنز کے مقام پر کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

میزبان کینگروز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پروٹیز ٹیم کو 17 رنز سے شکست دی تھی تاہم پروٹیز ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے نہ صرف میزبان آسٹریلوی ٹیم کو 53 رنز سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ (کل )ہفتہ کو کازلی سٹیڈیم کیرنز میں کھیلا جائے گا۔

تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر ایڈن کائل مارکرم جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو مچل مارش لیڈ کریں گے۔