سڈنی ۔ 26 اگست (اے پی پی) آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر تقریبات کو محفوظ بنانے کے لئے آسٹریلیا کی ویب سائٹوں کو بلاک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم موریسن نے کہا کہ دہشتگردانہ حملوں کے خدشات کے باعث ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے …
آسٹریلیا میں تقریبات کو محفوظ بنانے کیلئے ویب سائٹوں کو بلاک کرنے کا منصوبہ

مزید خبریں
سڈنی ۔ 26 اگست (اے پی پی) آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر تقریبات کو محفوظ بنانے کے لئے آسٹریلیا کی ویب سائٹوں کو بلاک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم موریسن نے کہا کہ دہشتگردانہ حملوں کے خدشات کے باعث ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مارچ میں نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر دہشگردانہ حملوں کے جواب میں ان اقدامات کی اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں51 نمازیوں کے قتل نے یہ پیغام دیا ہے کہ کس طرح انتہائی پْرتشدد اور دہشت گردانہ مواد کی میزبانی کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ویب سائٹوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس نوعیت کے مکروہ مواد کی آسٹریلیا میں کوئی جگہ نہیں اور ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جس میں مقامی اور عالمی سطح پر بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ای سیفٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے مواد کو محدود کرنے کے لئے کام کیا جائے گا۔آسٹریلیا انتہا پسندانہ مواد کے آن لائن پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے فیس بک ، یوٹیوب ، مائیکروسافٹ اور ٹویٹر جیسی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جارہی ہے جس سے ایسے مواد کو بلاک کر دیا جائے گا جو دہشتگردی کو ترغیب دیتے ہیں۔








