کینبرا۔5فروری (اے پی پی):آسٹریلیا میں جھاڑیوں میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں تین عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ آگ اب تک تین ہزار سے زائد ہیکٹر رقبے کو جلا چکی ہے۔ساؤتھ آسٹریلیا کنٹری فائر سروس کے مطابق ڈیپ کریک نامی قصبے کے قریب لگی آگ، جو ریاستی دارالحکومت ایڈیلیڈ سے تقریباً 85 کلومیٹر جنوب مغرب میں فلوریو پیننسولا کے علاقے میں واقع ہے، جمعرات کی …
آسٹریلیا میں جھاڑیوں کی آگ، تین عمارتیں تباہ

مزید خبریں
کینبرا۔5فروری (اے پی پی):آسٹریلیا میں جھاڑیوں میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں تین عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ آگ اب تک تین ہزار سے زائد ہیکٹر رقبے کو جلا چکی ہے۔ساؤتھ آسٹریلیا کنٹری فائر سروس کے مطابق ڈیپ کریک نامی قصبے کے قریب لگی آگ، جو ریاستی دارالحکومت ایڈیلیڈ سے تقریباً 85 کلومیٹر جنوب مغرب میں فلوریو پیننسولا کے علاقے میں واقع ہے، جمعرات کی صبح تک 3,646 ہیکٹر رقبے پر پھیل چکی تھی اور آگ کا محیط تقریباً 49 کلومیٹر تک پہنچ گیا تھا۔
حکام نےتصدیق کی کہ اتوار سے جاری اس آگ نے کم از کم تین ڈھانچوں کو تباہ کر دیا ہے۔ فائر سروس کے مطابق بدھ کے روز فائر فائٹرز کو آگ کے شمال مغربی حصے میں کچھ حد تک قابو پانے میں کامیابی ملی، تاہم ساحلی ہواؤں اور ڈیپ کریک نیشنل پارک کے دشوار گزار علاقے کے باعث آگ کے غیر متوقع طور پر پھیلنے کا خدشہ برقرار ہے۔
فائر سروس نے بتایا کہ متاثرہ علاقے سے نکلنے کے خواہشمند افراد کو بند سڑکوں کے ذریعے جانے کی اجازت دی جائے گی، تاہم آگ پر مکمل قابو پانے تک واپسی کی اجازت نہیں ہوگی۔پڑوسی ریاست وکٹوریہ سے فائر فائٹرز کے جمعرات کو علاقے میں پہنچنے کی توقع ہے، جو اتوار سے قریبی قصبوں کے تحفظ میں مصروف مقامی عملے کی مدد کریں گے۔








