کینبرا۔10جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے جنوب مشرقی جنگلات میں آگ انتہائی خطرناک حد پر تک پھیل گئی ہے اور کئی گھر جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ العربیہ کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب مشرقی جنگلات میں گزشتہ چند دن سے لگی آگ نے کئی گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، آتشزدگی کے باعث ہزاروں صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی اور وسیع پیمانے پر جنگلات جل …
آسٹریلیا میں شدید گرمی کے باعث جنوب مشرقی جنگلات میں لگی آگ 7 لاکھ 41 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی ، درجہ حرارت 111 ڈگری فارن ہائیٹ سے متجاوز، وکٹوریہ میں گھروں سمیت 130 عمارتیں تباہ

مزید خبریں
کینبرا۔10جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے جنوب مشرقی جنگلات میں آگ انتہائی خطرناک حد پر تک پھیل گئی ہے اور کئی گھر جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ العربیہ کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب مشرقی جنگلات میں گزشتہ چند دن سے لگی آگ نے کئی گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، آتشزدگی کے باعث ہزاروں صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی اور وسیع پیمانے پر جنگلات جل کر راکھ ہو گئے، فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے کے وسط سے ریاست وکٹوریہ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران لگنے والی اس آگ نے سات لاکھ 41 ہزار 316 ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ریاست بھر میں اب بھی 10 مقامات پر بڑے پیمانے پر آگ لگی ہوئی ہے۔
ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں رورل فائر سروس کا کہنا ہے کہ وکٹوریہ کی سرحد کے قریب کئی مقامات پر لگی آگ ایمرجنسی لیول یعنی انتہائی خطرناک حد پر پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ حرارت 111 ڈگری فارن ہائیٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔حکام کے مطابق وکٹوریہ میں آتشزدگی کی وجہ سے گھروں سمیت 130 سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور قریباً 38 ہزار گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہے۔یہ آگ 20-2019 کے بلیک سمرکے بعد ریاست کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان ہے جس میں ترکیہ کے مجموعی رقبے کے برابر جنگلات جل گئے اور 33 افراد ہلاک ہوئے تھے۔








