آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک

آسٹریلیا

کینبرا۔5نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر وکٹوریہ میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق وکٹوریہ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کی صبح میلبورن سے تقریباً 145 کلومیٹر شمال میں واقع گولبرن ویر میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک پائلٹ ہلاک اور ایک مسافر زخمی ہو گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی اور اس کی ابھی تک باضابطہ طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم طیارے میں سوار مسافر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین ہونا باقی ہے تاہم عینی شاہدین سے متعلقہ معلومات یا ویڈیو فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔