آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر44.4فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر44.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 259ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44.4فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر44.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 259ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44.4فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال اسی مدت کے دوران آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 179.4ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

ستمبرمیں آسٹریلیا سے ترسیلات زر کا حجم 90.5ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 89.6ملین ڈالراور گزشتہ سال ستمبرمیں 67.3ملین ڈالر تھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 9.536ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.796ارب ڈالرکے مقابلے میں 8.4فیصد زیادہ ہے۔