آسٹریلیا نے ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

برسبین۔11دسمبر (اے پی پی):ایشز، آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ کینگروز نے 20 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، تراوس ہیڈ کو شاندار سنچری بنانے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ ہفتہ کو ٹیسٹ کےچوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 297 رنز …

برسبین۔11دسمبر (اے پی پی):ایشز، آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ کینگروز نے 20 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، تراوس ہیڈ کو شاندار سنچری بنانے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

ہفتہ کو ٹیسٹ کےچوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 297 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔

کپتان جو روٹ 89 اور ڈیوڈ ملان 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بین سٹوکس 14 ، اولی پاپ 4 ، جوز بٹلر 23 اور کرس ووکس 16 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ نیتھن لائن نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز اور کیمرون گرین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلیا نے 20 رنز کا آسان ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 147 رنز کے جواب میں 425 رنز بنائے تھے، ترواس ہیڈ کو 152 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16 دسمبر سے شروع ہو گا۔

مزید خبریں