آسٹریلیا کی سونے کی کان میں حادثہ، ایک کارکن ہلاک

کینبرا۔5فروری (اے پی پی):آسٹریلیا میں واقع سونے کی ایک کان میں پیش آنے والے حادثے میں ایک کارکن ہلاک ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق عالمی سطح پر معروف کان کنی کمپنی نیومونٹ نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ بدھ کے روز آسٹریلیا کے شمالی علاقے (ناردرن ٹیریٹری) میں واقع تانامی گولڈ مائن میں پیش آیا۔امریکی کمپنی نیومونٹ کارپوریشن کے مطابق مذکورہ کان دارالحکومت ڈارون سے تقریباً 900 کلومیٹر جنوب …

کینبرا۔5فروری (اے پی پی):آسٹریلیا میں واقع سونے کی ایک کان میں پیش آنے والے حادثے میں ایک کارکن ہلاک ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق عالمی سطح پر معروف کان کنی کمپنی نیومونٹ نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ بدھ کے روز آسٹریلیا کے شمالی علاقے (ناردرن ٹیریٹری) میں واقع تانامی گولڈ مائن میں پیش آیا۔امریکی کمپنی نیومونٹ کارپوریشن کے مطابق مذکورہ کان دارالحکومت ڈارون سے تقریباً 900 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

حادثے کے فوراً بعد ہنگامی ردِعمل کے تمام طریقۂ کار فعال کر دیے گئے جبکہ متعلقہ حکام کو بھی اطلاع دے دی گئی، جو جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات میں تعاون کے لیے کان میں تمام سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں