میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا،یوکرین کی ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا،امریکا کی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا اور قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ آسٹریلیا …
آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز: سیمی فائنل لائن اپ مکمل

مزید خبریں
میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا،یوکرین کی ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا،امریکا کی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا اور قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں جاری 114 ویں میگا ایونٹ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
آسٹریلین اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، جہاں دنیا کی چار صفِ اول کی کھلاڑیوں نے آخری چار میں جگہ بنا لی ہے۔ان میں بیلاروس کی عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا، یوکرین کی تجربہ کار کھلاڑی ایلینا سویٹولینا، امریکی سٹار جیسیکا پیگولا اور قازقستان کی طاقتور کھلاڑی ایلینا ریباکینا شامل ہیں۔کوارٹر فائنل مرحلے میں آریانا سبالینکا نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی حریف کو باآسانی شکست دی، جبکہ ایلینا سویٹولینا نے اعتماد اور مستقل مزاجی کے ساتھ کامیابی سمیٹی۔
دوسری جانب جیسیکا پیگولا نے سخت مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کو زیر کر کے پہلی بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ ایلینا ریباکینا نے عالمی نمبر ٹو کو شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔سیمی فائنل مرحلے میں آریانا سبالینکا کا مقابلہ ایلینا سویٹولینا سے ہوگا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جیسیکا پیگولا اور ایلینا ریباکینا آمنے سامنے ہوں گی۔ٹینس ماہرین کے مطابق ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلز انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے، جہاں ہر کھلاڑی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور مقابلہ کرے گی۔ 🎾








