آصف زرداری جانتے ہیں کہ نواز شریف کی ہر تقریر کے بعد عوام میں پی ڈی ایم کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے،فیاض الحسن چوہان

لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری کی جانب سے نواز شریف کی ملک دشمن اور ریاستی اداروں کے خلاف بغض و عناد پر مبنی تقاریر سے دوری کے عندیے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ میری اطلاع کے مطابق پیپلز پارٹی نے جلسے میں نواز شریف کی تقریر نشر نہ کرنے کا موقف اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا …

لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری کی جانب سے نواز شریف کی ملک دشمن اور ریاستی اداروں کے خلاف بغض و عناد پر مبنی تقاریر سے دوری کے عندیے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ میری اطلاع کے مطابق پیپلز پارٹی نے جلسے میں نواز شریف کی تقریر نشر نہ کرنے کا موقف اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا آصف زرداری جانتے ہیں کہ نواز شریف کی ہر تقریر کے بعد عوام میں پی ڈی ایم کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نواز شریف ہر موقع پر مودی سرکار، راءاور بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی زبان بولتے ہوئے پاکستان کے خلاف مزید زہر اگل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیگم صفدر اعوان اور محمود خان اچکزئی کراچی جلسہ میں نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کے حوالے سے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن میں یہ اختلاف بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں نون اور میم لیگ کے باعث اپوزیشن کا یہ غیر سیاسی اتحاد پارہ پارہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔

مزید خبریں