اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):ہنرنامہ، جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مستقبل کے لیے تیار ہنر کے لیے وقف ایک آن لائن انگریزی میگزین ہے، نے سرکاری طور پر اپنا بین الاقوامی معیاری سیریل نمبر (آئی ایس ایس این) 3107-2453 حاصل کرکے پاکستان کے ترقی پذیر ہنر اور پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے کے لیے ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان میں فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کے ابھرتے …
آن لائن انگریزی جریدہ ہنرنامہ کو باضابطہ طور پر بین الاقوامی سیریل نمبر جاری کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):ہنرنامہ، جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مستقبل کے لیے تیار ہنر کے لیے وقف ایک آن لائن انگریزی میگزین ہے، نے سرکاری طور پر اپنا بین الاقوامی معیاری سیریل نمبر (آئی ایس ایس این) 3107-2453 حاصل کرکے پاکستان کے ترقی پذیر ہنر اور پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے کے لیے ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان میں فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کے ابھرتے ہوئے منظرنامے میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر آن لائن انگریزی جریدہ ہنرنامہ کو باضابطہ طور پر بین الاقوامی سیریل نمبر (آئی ایس ایس این) کے اجراءکے بعد یہ اشاعت عالمی کتابیاتی نظام میں باقاعدہ طور پر شامل ہو گئی ہے۔آئی ایس ایس این کے اجرا سے ہنرنامہ کو قومی سطح کی کاوش سے آگے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سیریل اشاعت کا درجہ حاصل ہو گیا ہے جس کے ذریعے اسے عالمی ڈیٹا بیسز، لائبریری کیٹلاگز اور حوالہ جاتی نظاموں میں شامل کیا جا سکے گا۔جدید اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں کو دستاویزی شکل دینے اور فروغ کے وژن کے تحت قائم کیا گیا ہنرنامہ تکنیکی تعلیم، جدت پر مبنی معیشت اور افرادی قوت کی تبدیلی جیسے موضوعات پر ایک معتبر پلیٹ فارم کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
جریدے کا مرکزی عنوان رومن رسم الخط میں درج ہے جبکہ اسے یونیورسل ڈیسیمل کلاسیفکیشن کے تحت شعبہ تعلیم میں درجہ بند کیا گیا ہے جو اس کے تعلیمی اور انسانی سرمائے کی ترقی سے متعلق پس منظر کو اجاگر کرتا ہے۔ہنرنامہ کی تحقیقی و تجزیاتی رپورٹوں کو بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ بالخصوص یونیسکو۔یونیووک نے اپنی ویب سائٹ پر جریدے کے مضامین اور رپورٹس کو نمایاں طور پر پیش کیا، جو اس کی عالمی مباحثہ میں اہمیت کا مظہر ہے۔ہنرنامہ کے بانی اور فکری معمار پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار ہیں جنہوں نے اسے نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریوں کے دوران شروع کیا۔ اس پلیٹ فارم کو اکیڈمیا، صنعت اور پالیسی ساز اداروں کے مابین ایک علمی پل کے طور پر تشکیل دیا گیا تاکہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور متعلقہ مہارتوں کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔ماہرین کے مطابق ایسے وقت میں جب آٹومیشن، مصنوعی ذہانت اور سبز ٹیکنالوجیز عالمی روزگار کی منڈیوں کو نئی شکل دے رہی ہیں، ہنرنامہ مستقبل بین نقطہ نظر کے ساتھ موافقت اور تاحیات سیکھنے کے تصور کو اجاگر کر رہا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار کی قیادت میں یہ اقدام ایک عمومی آگاہی منصوبے سے ترقی کرتے ہوئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ آن لائن اشاعت میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس کی اداراتی توجہ ڈیجیٹل مہارتوں، پیشہ وارانہ عمدگی، اطلاقی علوم، صنعتی جدت اور مستقبلِ روزگار سے متعلق تجزیات پر مرکوز ہے جو موجودہ عالمی معاشی تناظر سے ہم آہنگ ہیں۔تعلیمی حلقوں نے ہنرنامہ کو آئی ایس ایس این کے اجرا ءکو فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کے شعبے میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ترقی پذیر ممالک کے اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ مہارتوں کی ترقی اور علم کی ترسیل کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔آئی ایس ایس این کے باضابطہ اجرا کے ساتھ ہنرنامہ نہ صرف ایک اشاعت بلکہ تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بیانیہ تشکیل دینے والا مؤثر پلیٹ فارم بن کر عالمی افق پر اپنی شناخت مستحکم کر چکا ہے۔








