دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 70 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 59 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 …

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 70 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 59 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 93 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 93 ہزار 400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 67 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 53 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 33 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 25 ہزار 400 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 60 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 51 ہزار 900 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 38 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 18 ہزار کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 12 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 79 ہزار 300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 67 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 13 ہزار 400 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 27 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 84 ہزار 700 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 89 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 77 ہزار 500 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1215.70 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.283 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.212 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔