اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کاروائیوں میں 3 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 174.82 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا
اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 174.82 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کاروائیوں میں 3 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 174.82 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں فیصل آبادکوریئر آفس میں بحرین جانیوالے پارسل میں کپڑوں سے 228 گرام آئس برآمد ہوئی۔تربت ڈسٹرکٹ کیچ کےقریب ٹرک سے 125 کلوگرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔موٹروےٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 16.8 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔جی ٹی روڈ لاہور ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب رکشہ،گھر سے مجموعی طور پر 10.8 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔حضرو ٹول پلازہ اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 6 کلوگرام چرس برآمد کرلی لاہور میں 2 ملزمان کی گاڑی سے 4 کلوگرام آئس جبکہ نادرن بائی پاس کراچی کے قریب جھاڑیوں سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔







