ریاض ۔ 3 اگست (اے پی پی) سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر العواد نے حج 1439ھ ابلاغی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ حج ویب سائٹ بھی جاری کر دی جس سے حج موسم کی بابت تمام معلومات، خبریں، رپورٹیں اور پروگراموں کی تفصیلات مہیا کی جائیں گی۔ العواد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حج کے عظیم الشان عالمی اجتماع کی کوریج کے لئے سیٹلائٹ چینلز، عالمی خبررساں …
آٹھ سو عالمی صحافی حج کوریج کے لئے ہمارے مہمان ہیں، سعودی وزیر اطلاعات

مزید خبریں
ریاض ۔ 3 اگست (اے پی پی) سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر العواد نے حج 1439ھ ابلاغی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ حج ویب سائٹ بھی جاری کر دی جس سے حج موسم کی بابت تمام معلومات، خبریں، رپورٹیں اور پروگراموں کی تفصیلات مہیا کی جائیں گی۔ العواد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حج کے عظیم الشان عالمی اجتماع کی کوریج کے لئے سیٹلائٹ چینلز، عالمی خبررساں اداروں اور مختلف ذرائع ابلاغ کو مطلوبہ سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔ وزارت ہر سال اس کا اہتمام کرتی ہے۔ سیٹلائٹ چینلز کی میزبانی بھی کی جا رہی ہے۔ 800 سے زیادہ ممتاز غیرملکی صحافی حج کوریج کے لئے وزارت کے مہمان ہوں گے۔ وزارت نے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں میڈیا سنٹر بھی تیار کر دیئے ہیں۔ جہاں ماہرین ابلاغ کو کمپیوٹر، سٹوڈیو اور کمیونیکیشن نیٹ ورک سمیت جملہ سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ میڈیا سنٹرز تازہ تصاویر اور معلومات بھی صحافیوں کو پیش کریں گے۔ دسیوں سعودی ایڈیٹرز، فوٹوگرافراور ڈیزائنر حج کوریج میں عرب اور غیرملکی صحافیوں کی مدد کریںگے۔








