آپریشن بنیان مرصوص حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا،راجہ پرویز اشرف

آپریشن بنیان مرصوص حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا،راجہ پرویز اشرف

لاہور۔7مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص محض فوجی کارروائی نہیں بلکہ حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا، ہماری افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے۔ معرکہ حق کا ایک برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے رافیل طیاروں کی تباہی نے اسے دنیا بھر میں رسوا کر دیا اورسائبر محاذ ہو یا سفارتی محاذ ،مودی حکومت کو ہر جگہ منہ کی کھانا پڑی۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ قوم، حکومت اور افواج متحد ہوں تو فتح ملتی ہے۔ معرکہ حق کا ایک برس مکمل ہونے پر ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔