آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مختلف علاقوں میں آپریشن، 5 دہشت گرد، 24 مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی ۔ 17 جولائی (اے پی پی)آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن (آئی بی اوز) کئے جس کے دوران 5 دہشت گرد اور 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی بی او آپریشن پنجاب کے علاقوں اٹک، سیالکوٹ، لاہور، میانوالی، فیصل آباد، بہاولپور …

راولپنڈی ۔ 17 جولائی (اے پی پی)آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن (آئی بی اوز) کئے جس کے دوران 5 دہشت گرد اور 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی بی او آپریشن پنجاب کے علاقوں اٹک، سیالکوٹ، لاہور، میانوالی، فیصل آباد، بہاولپور اور ڈی جی خان میں کئے گئے۔ ڈی جی خان سے پانچ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاہور سے 24 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں