آڈٹ پلان 2017-18ءمیں وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے محکموں سمیت تما م سرکاری اداروں کو قانوں سازی کےلئے آزاد معلومات مہیا ہوں گی، قائم مقام آڈیٹر جنرل

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) قائم مقام آڈیٹر جنرل آف پاکستان عمران اقبال نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا محکمہ سرکاری اداروں کی کا رکردگی اور احتساب کے عمل کو مزید بہتر کرنے کیلئے پرعزم ہے، آڈٹ پلان 2017-18ءمیں وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے محکموں سمیت تما م سرکاری اداروں کو قانوں سازی کےلئے آزاد معلومات مہیا ہوں گی۔ یہ بات انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) قائم مقام آڈیٹر جنرل آف پاکستان عمران اقبال نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا محکمہ سرکاری اداروں کی کا رکردگی اور احتساب کے عمل کو مزید بہتر کرنے کیلئے پرعزم ہے، آڈٹ پلان 2017-18ءمیں وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے محکموں سمیت تما م سرکاری اداروں کو قانوں سازی کےلئے آزاد معلومات مہیا ہوں گی۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں آڈٹ پلان 2017-18ءکو حتمی شکل دینے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اے جی پی کا محکمہ سرکاری اداروں کی کارگردگی اور احتساب کے عمل کو سرکاری خزانے کو ضائع ہونے سے بچانے، مالیات کے اعتماد کو جانچنے، محکموں کی صلاحیت بڑھانے، مقرر کردہ طریقہ کار، پالیسوں اور قوانین پر عمل کرنے کے ذ ریعے مزید بہتر کرنے کےلئے کوشاں ہے۔

Leave a Reply