آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر کا انٹرنیشنل پبلک سیکٹر اکاﺅنٹنگ سٹینڈرڈزکی سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا کہ جس ادارے میں قومی خزانے سے ایک پائی بھی خرچ ہوتی ہے ہم اس کا آڈٹ کریں گے، انہوں نے سرکاری اخراجات پر چلنے والے اداروں اور تنظیموں کے کھاتوں کے آڈٹ کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں انٹرنیشنل …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا کہ جس ادارے میں قومی خزانے سے ایک پائی بھی خرچ ہوتی ہے ہم اس کا آڈٹ کریں گے، انہوں نے سرکاری اخراجات پر چلنے والے اداروں اور تنظیموں کے کھاتوں کے آڈٹ کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں انٹرنیشنل پبلک سیکٹر اکاﺅنٹنگ سٹینڈرڈز سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور آڈٹ کے اس اہم ادارے کے لئے یہ ایک چیلنج کی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور بڑھنے کی وجہ سے کھاتوں کے آڈٹ کے حوالے سے متعلقہ فریقین کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی راویات کے مطابق پاکستان نے آڈٹ کے بین الاقوامی معیار کو اپنایا ہے۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاﺅنٹنٹس (اے سی سی اے) اور مینجمنٹ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے پی) کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے شفاف اور قابل اعتماد آڈٹ کے طریقہ کار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔