آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر کی یو ایس ایڈ کے وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ مالی سال 2015-16ءکے دوران 15 ارب ڈالر کے مساوی خطیر رقم کا آڈٹ کیا گیا جبکہ مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے تیار کردہ مالیاتی سٹیٹمنٹس بارے آراءپر مبنی 101 آڈٹ رپورٹس جاری کیں۔ علاوہ ازیں ایس اے آئی پاکستان نے 495 عملدرآمد آڈٹ رپورٹس کے ساتھ ساتھ 20 پرفارمنس آڈٹ رپورٹس …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ مالی سال 2015-16ءکے دوران 15 ارب ڈالر کے مساوی خطیر رقم کا آڈٹ کیا گیا جبکہ مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے تیار کردہ مالیاتی سٹیٹمنٹس بارے آراءپر مبنی 101 آڈٹ رپورٹس جاری کیں۔ علاوہ ازیں ایس اے آئی پاکستان نے 495 عملدرآمد آڈٹ رپورٹس کے ساتھ ساتھ 20 پرفارمنس آڈٹ رپورٹس بھی تیار کی گئیں، آڈیٹرز کی جانب سے معیاری آڈٹ کے نتیجہ میں 81 ارب روپے ریکور کئے گئے۔ وہ جمعرات کو یو ایس ایڈ کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ وفد کی قیادت پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جیری پی بیسن کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کے محکمہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کیلئے استعداد کار میں اضافہ کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے تاکہ فریم ورک شعبہ جاتی و مالیاتی معاہدوں کی ضروریات اور بین الاقوامی آڈٹ معیارات کے مطابق یہ آڈٹ اور رپورٹنگ کی سرگرمی سرانجام دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے ساتھ ایس اے آئی پاکستان کے تعاون سے سرکاری شعبہ کی فعالی اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بتایا کہ پاکستان کا آڈٹ کا سب سے بڑا ادارہ ملک میں احتساب، شفافیت، گڈ گورننس اور پارلیمانی نگرانی سے متعلق مشن کیلئے پرعزم ہے۔

Leave a Reply