اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے 2024 میں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ساتھ سیلف اکاؤنٹنگ اداروں اور دیگر اتھارٹیز کے 245 کھاتوں و مالیاتی بیانات کی تصدیق کا کام مکمل کیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق آئینِ پاکستان کے آرٹیکل168-171 اور آڈیٹر جنرل کے آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7-15 کے تحت، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اپنے آڈٹ کے فرائض سرانجام دیتا …
آڈیٹر جنرل نے 2024 میں سیلف اکاؤنٹنگ اداروں اور دیگر اتھارٹیز کے 245 کھاتوں و مالیاتی بیانات کی تصدیق کا کام مکمل کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے 2024 میں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ساتھ سیلف اکاؤنٹنگ اداروں اور دیگر اتھارٹیز کے 245 کھاتوں و مالیاتی بیانات کی تصدیق کا کام مکمل کیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق آئینِ پاکستان کے آرٹیکل168-171 اور آڈیٹر جنرل کے آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7-15 کے تحت، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اپنے آڈٹ کے فرائض سرانجام دیتا ہے اور متعلقہ فورمز کو اپنی رپورٹس پیش کرتا ہے۔
اداروں کے مالیاتی بیانات/اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے مقررہ مدت ہر سال 31 دسمبر ہے، جسے آڈیٹر جنرل کا ادارہ باقاعدگی سے یقینی بناتا ہے۔ رواں برس آڈیٹر جنرل نے یہ کام وقت سے پہلے مکمل کرتے ہوئے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ساتھ سیلف اکاؤنٹنگ اداروں اور دیگر اتھارٹیز کے 245 اپروپریئیشن اکاؤنٹس/مالیاتی بیانات 31 دسمبر 2024 سے پہلے ہی تصدیق کر لیے ہیں۔ اس بروقت تکمیل نے نہ صرف آئینی ذمہ داری کو پورا کیا بلکہ عوامی جائزے اور پالیسی سازی کے لیے مالیاتی بیانات کی درستگی اور اعتبار کو بھی یقینی بنایا ہے۔
آڈیٹر جنرل کا سخت آڈٹ معیارات اور مقررہ مدت کی پابندی پر عمل درآمد عوامی مالیاتی انتظام میں اعتماد کو بڑھاتا ہے اور گورننس کو مضبوط کرتا ہے۔ ایسے کارنامے شاندار معیار قائم کرتے ہیں، احتساب کے کلچر کو فروغ دیتے ہیں، اور قومی مالیاتی شفافیت میں اعتماد پیدا کرتے ہیں۔اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے آڈٹ اور اکاؤنٹس دفاتر کی محنت کو سراہا جن کی بدولت یہ اہم سنگ میل حاصل کیا گیا ہے۔








