آڈیٹر رپورٹ 2019-20 میں سندھ میں 163 ارب روپے کی مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کا انکشاف ہو ہے، خرم شیرزمان

کراچی۔13ستمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آڈیٹر رپورٹ 2019-20 کے مطابق سندھ میں 163 ارب روپے کی مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا ڈپارٹمنٹ پی ٹی آئی کراچی سے پیر کو کرپشن رپورٹ سے متعلق جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں چور مین کا ٹولہ سرکاری محکموں میں اندھی کرپشن مچارہا ہے، حکمران اور کرپٹ بیوروکریسی مل کر محکموں کی ساخت کو کمزور کررہے ہیں،

عوام کے ٹیکس کا پیسہ بیدردی سے لوٹا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ 163 ارب کی بے ضابطگیوں کا حساب دیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ نالائق اعلی صوبے کا منشی بن کر عوام کی جیبیں کاٹ رہا ہے، چیف جسٹس سے گزارش کروں گا کہ سندھ میں کرپشن کیخلاف نوٹس لیں۔