آیت اللہ سید علی خامنہ ای اسلام کے عظیم فرزند، دنیا بھر کے مسلمانوں کے محبوب رہنما اور حریت پسندوں کے عالمی قائد تھے، صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید امین شیرازی و دیگر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین نے سید علی خامنہ ای کی شہادت کو عالمی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای اسلام کے عظیم فرزند، دنیا بھر کے مسلمانوں کے محبوب رہنما اور حریت پسندوں کے عالمی قائد تھے، وہ امتِ مسلمہ کے لئے فکری رہنمائی، استقامت اور مزاحمت کی علامت تھے، انہیں ان …

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین نے سید علی خامنہ ای کی شہادت کو عالمی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای اسلام کے عظیم فرزند، دنیا بھر کے مسلمانوں کے محبوب رہنما اور حریت پسندوں کے عالمی قائد تھے، وہ امتِ مسلمہ کے لئے فکری رہنمائی، استقامت اور مزاحمت کی علامت تھے، انہیں ان کے خاندان سمیت وحشیانہ انداز میں شہید کیا جانا عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلِ بیت علامہ حسنین عباس گردیزی اور چیف آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ناصر عباس شیرازی نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم سانحے پر پوری امتِ مسلمہ رنج و الم میں مبتلا ہے۔ قائدین نے اعلان کیا کہ سید علی خامنہ ای کی یاد میں ملک گیر قومی اجتماع منعقد کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان جلد ہو گا۔

انہوں نے حکومتِ سے مطالبہ کیا کہ قومی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوری، مؤثر اور عملی اقدامات کئے جائیں۔