ائیر مارشل (ر) اصغر خان کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

ائیر مارشل (ر) اصغر خان کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں وزیراعظم 'وفاقی کابینہ کے اراکین' مسلح افواج کے سربراہان و چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی شرکت ایبٹ آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) ائیر مارشل (ر) اصغر خان کو ایبٹ آباد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ نواں …

ائیر مارشل (ر) اصغر خان کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں وزیراعظم ‘وفاقی کابینہ کے اراکین’ مسلح افواج کے سربراہان و چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی شرکت

ایبٹ آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) ائیر مارشل (ر) اصغر خان کو ایبٹ آباد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ نواں شہر کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،پاک فضائیہ کے چاکو چوبند دستے اور لڑاکا طیاروںنے سلامی پیش کی،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحووم ایئر مارشل ( ر) اصغر خان کے جسد خاکی کو نواں شہر کے قبرستان لےجایا گیا جہاں انھیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاگیا ۔قبل ازیںنور خان ایئر بیس راولپنڈی میں بھی ہفتہ کی صبح ائیرمارشل (ر) اصغر خان کی نماز جنازہ اداکی گئی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ‘وفاقی کابینہ کے اراکین’ مسلح افواج کے سربراہان اورچیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مرحوم ائیر مارشل (ر) اصغر خان کو سلامی پیش کی۔پاک فضائیہ کے پہلے سربراہ کے انتقال کے سوگ میں قومی پرچم سرنگوںرہا۔اصغرخان جمعہ کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کرگئے تھے۔

Leave a Reply