ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باعث بڑی شراکت قائم نہ ہو سکی، ٹیم کو ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنا ہے تو ہر شعبے میں بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا، مائک ہیسن

کولمبو ۔16فروری (اے پی پی):ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں 61 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کی محدود اوورز ٹیم کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ہر شعبے میں برتری دکھائی اور فتح حاصل کی ۔ ان کے مطابق اس کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کے کمرے کا ماحول شدید مایوسی کا شکار ہے۔میچ کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …

کولمبو ۔16فروری (اے پی پی):ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں 61 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کی محدود اوورز ٹیم کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ہر شعبے میں برتری دکھائی اور فتح حاصل کی ۔ ان کے مطابق اس کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کے کمرے کا ماحول شدید مایوسی کا شکار ہے۔میچ کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دوسری اننگز میں گیند پہلی اننگز کے مقابلے میں زیادہ پھسل رہی تھی، جس سے بولرز کو مشکلات پیش آئیں۔

انہوں نے بھارتی بلے باز ایشان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمدہ بیٹنگ کی اور میچ کا رخ اپنی ٹیم کی جانب موڑ دیا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کو ان کے مقررہ کردار کے مطابق درست وقت پر میدان میں لایا گیا۔ ان کے مطابق پہلے گیند بازی کا فیصلہ درست تھا کیونکہ ابتدائی اننگز میں گیند زیادہ گھوم رہی تھی، تاہم بیٹنگ میں ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔

ایشان کشن نے خاص طور پر اسپنرز کے خلاف دباؤ برقرار رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹیم کو ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنا ہے تو اسے ہر شعبے میں بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔ ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باعث بڑی شراکت قائم نہ ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ٹیم گزشتہ دو ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہی تھی، لیکن اس میچ میں وہ اپنی کارکردگی برقرار نہ رکھ سکی۔